اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ شہباز گل جلد پارٹی خدمات سرانجام دینگے۔اسد قیصر نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کا مورال بہت بلند تھا، انہوں نے ملک کے لئے قربانی دی۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل کا کیس عدالت میں ہے، گل صاحب باہر آئیں گے تو پارٹی خدمات سرانجام دیں گے۔سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ شوکت ترین کے فون کال پر سوال ہے، یہ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کے راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ جھگڑا صاحب کو مفتاح اسماعیل دو ماہ سے مل نہیں رہے، فاٹا کے فنڈز نہیں مل رہے، تیمور جھگڑا نے خط لکھا کہ ہم آپ سے کیا تعاون کریں گے۔سابق سپیکر نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی ہم نے آئی ایم ایف سے بات کی، 5.5فیصد پر ترقی کر کے گئے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم چو ں چوں کا مربع ہے، ہم صاف شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں، ہم لوگ عمران خان کے حکم پر یہاں آئے ہیں، ہسپتال میں عمران خان ملنے گئے تھے۔