کوہاٹ (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ سعد منیر خان نے ڈسٹرکٹ کونسل کالونی کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تھری کوہاٹ کی ہدایات پر چیف آفیسر ٹی ایم اے محمد وقاص کی ٹیم نے شجر کاری کیلئے صفائی اور گڑھے کھودنے کا کام شروع کردیا۔ چیف سینٹری انسپکٹر ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے محمد سہیل کو ہدایت ہوئی کہ موقع پر کچرا ٹھکانے لگانے کیلئے کنٹینر کا انتظام کیا جائے اور صفائی کی جائے تاکہ شجر کاری شروع کی جاسکے۔