پشاور (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر مردان جمال شاہ مہمند نے کہا ہے کہ  فلاحی تنظیمیں معاشرے کا حسن ہوتے ہیں جو حکومت وقت کا سہارا بنتے ہیں اور عوام الناس کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے وسائل پیدا کرتے ہیں۔یہ ریاستی ذمہ داریاں ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی بہتری کے لیے بھی اپنی خدمات دیتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر مردان میں  زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے چیئر مین محمد پرویز اور پارٹ آرگنائزیشن  کے چیئر مین  فیاض الاسلام  سے ملاقات کے دوران کیا،اس موقع پر محکمہ سوشل  ویلفیئر کے اسد خان بھی موجودتھے، محمد پرویز اور  فیاض الاسلام  نے  ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر  آفیسر جمال شاہ مہمند کو مردان کے رجسٹرڈ سماجی تنظیموں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جمال شاہ مہمند نے  یقین دلایا کہ غیر سرکاری تنظیموں کے مسائل کے حل کیلئے ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کونسل کو فعال کرنے کیلئے کردار ادا کرونگا، جمال شاہ مہمند نے مزید کہا کہ ہمیشہ وہی قومیں دنیا میں بلند مقام حاصل کرتی ہیں جو ایک دوسرے کا ساتھ دیتی ہیں اور اپنے مسائل کا حل اپنے وسائل سے کرتی ہیں اور دکھی و بے سہارا لوگوں کی امداد کرکے معاشرے میں تبدیلی لاتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ فلاحی ادارے معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں۔مہنگائی کے اس دور میں غریب مستحق،یتیم اور بے سہارا  لوگوں کی مدد کروانے والے فلاحی ادارے عظیم فریضہ سرانجام دے رہے ہیں خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے