پشاور (مانند نیوز ڈیسک) غیر سرکاری تنظیم ساتھ سب ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے بانی ڈاکٹر ایمل مہمند نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، مخیر حضرات بھی سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے آگے آئے اور ریلیف اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے سیلاب متاثرین میں امدادی راشن تقسیم کرنے کے موقع پر کیا،اس موقع پر ساتھ سب ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے چئیر مین تیمور خان بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ سیلاب سے سندھ،بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے جبکہ ان کے املاک کو نقصان پہنچا اس وقت متاثرین کو ہماری مدد کی ضرورت ہے جس کیلئے تمام مکاتب فکر کو مل کر اس مشکل گھڑی میں متاثرین کا ساتھ دینا ہے میری مخیر حضرات سے بھی اپیل ہے کہ بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انھوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری،بین الاقوامی این جی اووز اوورسیز پاکستانی متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں، امدادی کیمپ لگائیں جائیں جس میں راشن،بستر،کپڑے،ادویات،نقد رقوم جمع کی جائیں تاکہ پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کئے جا سکیں۔