پشاور (مانند نیوز ڈیسک) مسلم چیئر ٹی (یوکے) کے مالی تعاون سے ایم آر ڈی او کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مردان کے چلڈرن وارڈ کیلئے 5 آکسیجن سلنڈر،3 نیبولائزرز، 4 مریض مانیٹر،4 سی پی اے پی سمیت طبی آلات ایم آر ڈی او کے سکندر خان نے ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر ارشد کے حوالے کردیا،اس موقع پر محکمہ صحت کے کامران خان، بلال خان، شیر علی،ایم آر ڈی او کے اصغر خان، ولید خان، فضل رازق اورسہیل امین بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر ارشد نے مسلم چیئر ٹی (یوکے) اور ایم آر ڈی او کی جانب سے طبی آلات ڈی ایچ کیو ہسپتال کو عطیہ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ نئے طبی آلات آنے سے ہسپتال کی کارکردگی بہتر ہوگی اور مریضوں کو علاج معالجہ کی مزیدبہتر سہولیات میسر آئیں گی۔