ہری پور (مانند نیوز ڈیسک) ضلع بھر میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری رکھے ہوۓ ۔مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 01 اشتہاری گرفتار۔ نارکوٹکس ایریڈکشن ٹیم اور ہری پور پولیس کی گذشتہ 03ایام میں مشترکہ کارروائیوں کے دوران 04کلو 255گرام چرس 02کلو 255 گرام ہیروئن ،01کلو 080گرام آئس اور 40 لیٹر شراب برآمد ،مقدمات درج ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر خاص کر منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 01 اشتہاری گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔ سرکل ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی ایس ایچ اوز کا ہمراہ نارکوٹکس ایریڈکشن ٹیم ودیگر نفری پولیس کے منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے قبضہ سے 04کلو 255 گرام چرس، 02کلو 255 گرام ہیروئن ،آئس 01کلو 080گرام اور 40 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئےدوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن و سنیپ چیکنگ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے، رائفل 01، بندوق 11،پستول 14اور مختلف بور کے179 عدد کارتوس برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کئے گئے ۔ نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزیوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران نامکمل کوائف کے ساتھ غیر قانونی طور پر رہائش پزیر 03، لاؤڈ سپیکرایکٹ کے تحت 01، اور دوران ڈرائیورنگ تیز رفتاری اور غفلت و لاپروائی کے مرتکب 04 ڈرائیوروں کے خلاف دفعہ 279 کے تحت مقدمات درج کئے گئے ۔