پبی (نمائندہ مانند) تھانہ پبی پولیس کی دبنگ کاروائی۔اسلحہ کی نوک پر راہزنی کرنے والے 02 ملزمان گرفتار۔ملزمان کا اعتراف جرم۔05 لاکھ روپے، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمدزاہد شاہ ساکن پبی نے 06-06-2022 کو پولیس کو رپورٹ درج کی کہ میزان بینک سے 10 لاکھ روپے نکال کر جا رہا تھا۔کہ پبی سروس روڈ پر 03 نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے مجھے اسلحہ کی نوک پر روک کر مجھ سے رقم چھین کر فرار ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے راہزنی کے اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے اسماعیل شاہ خان DSP پبی کی سربراہی میں سلیم خان SHO پبی پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔تفتیشی ٹیم نے علاقے کی جیو فینسنگ سمیت پبی میں موجود CCTV فوٹیج چیک کئے۔جدید طریقہ تفتیش سے پوری طرح استفادہ حاصل کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزمان ذیشان ولد قیصر ساکن پیر پائی اور عدنان ولد امین اللہ ساکن چارسدہ حال حکیم آباد کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے نوشہرہ کے علاوہ مردان اور پشاور میں بھی وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ملزمان نے تیسرے ساتھی کا نام بھی اْگل دیا۔ملزمان کی نشاندہی پر مالمسروقہ(05 لاکھ روپے)، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا۔ملزم کے تیسرے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں