پشاور (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسرمردان جمال شاہ مہمند نے انسانیت کی مثال قائم کردی،سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس مردان میں قائم امدادی کیمپ میں مقیم سوات،نوشہرہ اور چارسدہ کے سیلااب سے متاثرہ تین بچوں کی ایک شاندار طریقے سے سالگرہ منائی گئی جس میں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر جمال شاہ مہمند،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکواراٹر جنید خالد،چائلڈ پروٹیکشن یونٹ مردان کے آفیسر محمد عمیر ساجد،این سی ایچ ڈی کے لعل محمد طورو کے علاوہ دیگر مہمان بھی شامل تھے۔ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر جمال شاہ مہمند نے اس حولے سے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ مردان کے آفیسر محمد عمیر ساجد کی سالگرہ کے دن ریلیف کیمپ میں موجود سیلاب سے متاثرہ تین بچوں کی بھی سالگرہ تھی، محمد عمیر ساجد نے ا پنی سالگرہ کسی ہوٹل کی بجائے سیلاب سے متاثرہ بچوں کے ساتھ منائی، یہی اعلیٰ ترین انسانی اقدار کو زندہ کیا۔یقینناًوہ احترام انسانیت اورخدمت خلق کے عظیم جذبہ سے سرشار ہیں۔جمال شاہ مہمند نے کہا کہ ہر بچے کی سالگرہ پر اس کے والدین کی تمنا ہوتی ہے کہ سالگرہ شاندار انداز سے منائی جائے جو ایک یاد گار تقریب ہو،غریب بھی یہ تمنا کرتا ہے کہ اس خوشی میں اس کے قریب دوست احباب شرکت کریں۔بچوں کے لیے یہ دن ایک ایڈونچر کی طرح ہوتا ہے، انھیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ہر چیز ان کے لیے منفرد ہے۔جس بچے کی سالگرہ ہو اس کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی خوشی میں اس کے دوست ضرور شامل ہوں۔ کیک کاٹتے ہوئے بھی بچہ اپنے آس پاس اپنے کلاس فیلوز اور دوستوں کا دیکھنا چاہتا ہے۔اس لئے میں اپنے بچوں کو بھی سالگرہ کی تقریب میں لایا کہ سیلاب سے متاثرہ بچوں کی خو شیوں میں شریک ہو جائے