پشاور (مانند یوز ڈیسک) خیبر پختو نخوا میں بڑے پیمانے پر سیلاب کی تباہ کاریوں کے تناظر میں غیر سرکاری تنظیم ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کی طرف سے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے، تنظیم کی جانب سے نوشہرہ اور چارسدہ کے سیلاب متاثرین میں سینکڑوں فوڈ پیکیجز تقسیم کئے گئے۔ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے تباہ کن سیلاب کے بعد فوری طور پر اپنے وسائل کو متحرک کرتے ہوئے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہر ممکنہ امداد اور بحالی کی کوششیں کا آغاز کیا۔ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے بانی ڈاکٹر ایمل مہمند اور چئیر مین تیمور خان نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں اپنے بھائیوں کی کرنا ہی اصل اسلام اور مصطفوی تعلیمات ہیں۔ حضور نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے جس کا مفہوم ہے کہ مومن اپنے بھائی کی تکلیف کو اپنے جسم میں محسوس کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں جن میں بڑی تعداد کسانوں اور محنت کشوں کی ہے ان کی معاشی اور سماجی زندگی کو جلد سے جلد بحال کرے۔