لاہور (مانند نیوز ڈیسک) ملک میں بدترین سیلابی صورتحال اور ریلوے ٹریک پانی میں ڈوبے جانے کے باعث پنجاب سے کراچی آنے کے لئے ٹرین آپریشن تاحال معطل ہے، جس کی وجہ سے محکمے کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور سے کراچی کے درمیان مسافر ٹرین آپریشن بند کئے جانے کے بعد تاحال شروع نہیں کیا جا سکا جس کی وجہ سے تقریباًڈیڑھ ہفتے سے زائد دورانیے سے مسافر بذریعہ ٹرین کراچی تک سفر سے محروم ہیں۔ٹرین آپریشن بحال نہ کئے جانے کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، جو ٹکٹیں واپس کروانے کے لئے ریلوے سٹیشنز کا رخ کررہے ہیں۔ دوسری جانب ٹکٹس ری فنڈ ہونے کی وجہ سے محکمہ ریلوے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے