راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت کے ساتھ608ارب وصولی کامزید معاہدہ کیا ہے،پہلے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا اب غریب کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں،6مہینوں میں حکومت کاالٹراساؤنڈ ہوگیا ہے،سندھ میں سیلاب نے لوگوں کی آنکھیں کھول دیں،آج (سوموار) کے روز جسٹس امجدرفیق کی عدالت لاہورہائی کورٹ میں پیش ہوں گا۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیلاب نے پی ڈی ایم کی ساکھ راکھ بنادی،لوٹاممبران کی عوام شکل نہیں دیکھناچاہتے،جن منی لانڈرزکواپنے لوگ چندہ دینے کو تیار نہیں دوسرے ملک کیسے دیں گے،لوگوں میں پٹرول لینے اور بجلی کا بل دینے کی سکت نہیں آپ مزید اضافہ کرنے جارہے ہیں،ستمبر ستمگرہوگا،سیلاب اترے گاتوعمران خان اسلام آباد کی کال دے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے