پشاور (مانند نیوز) توبۃ النصوح اور انفرادی و اجتماعی زندگی کے دائرے میں رجوع الی اللہ ہی واحد ذریعہ ہے موجودہ بحران سے نکلنے کا۔ یہ بات سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے جامعات المحصنات پاکستان کے تحت منعقدہ مشاورت وٹرسٹیز کے سالانہ اجلاس میں کہی۔انہوں نے کہا کہ یہی اجتماعی استغفار ہے جس کی بدولت اللہ تعالی نے حضرت یونس علیہ السلام کی قوم کی طرف آنے والے عذاب کو ٹال دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ انفاق فی سبیل اللہ کرتے ہوئے اپنا بہترین مال اللہ کے راستے میں دیں۔انہوں نے مزید کہا انفرادی و اجتماعی زندگی اور معاشرے کی سمت درست کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ اجلاس میں ناظمہ  حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی اسما سفیر، چئیر پرسن المحصنات ٹرسٹ، اراکین مشاورت و ٹرسٹیز اور سابقہ نگرانات نے شرکت کی۔اس موقع پر نگران جامعات المحصنات پاکستان ثوبیہ عبدالسلام اور  مرکزی ٹیم نے اگلے سال کا منصوبہ عمل ، بجٹ اور گزشتہ سال کا جائزہ پیش کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے