ہنگو (مانند نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگو آصف بہادر کی خصوصی احکامات کے مطابق ہنگو ضلع بھرمیں امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے اور انسدادجرائم کی خاطرضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کاسلسلہ مزیدتیزکردیاگیاہے۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے اس تسلسل میں ٹل پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے ٹل کیمختلف علاقوں ادم بانڈہ،جہازومیدان،سرہ غنڈی کا اچانک محاصرہ کرتے ہوئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا اور گھر گھر تلاشی لی جسکے نتیجے میں پولیس نے6جرائم پیشہ سمیت12مشتبہ افراد کو حراست میں لیکران کیقبضے سے خودکاراسلحہ برامدکرلیاجن میں1کلاشنکوف’1پستول’2بندوق’1رائفل،1ریپیٹردرجنوں مختلف بورکیکارتوس اور48گرام چرس شامل ہے۔زیرحراست ملزمان کوچھان بین کیلئے تھانہ ٹل منتقل کردیاگیاہے۔ڈی ایس پی ٹل عابدخان اور ایس ایچ اوٹل مجاہدحسین کی قیادت میں ٹل شہر کیگردونواح کی آبادی میں دیرتک جاری رہنے والی سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی کاروائی میں گھرگھرتلاشی لی گئی۔اپریشن کی کاروائی میں پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔