ہنگو (مانند نیوز) ہنگو میں ریجنل تعلیمی بورڈز کے خاتمے کے فیصلے کے خلاف طلبا، اور اساتذہ سڑکوں پر، طلبا کی احتجاجی ریلی میں ہزاروں طلبا کی شرکت، ریجنل بورڈز کے پشاور بورڈ میں فن کے فیصلے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گئے، صوبائی حکومت طلبا کے مستقبل سے کھیلنے سے باز رہے، آٹھ تعلیمی بورڈز کے خاتمے سے طلبا کی مشکلات میں اضافہ ہو گا، وزیر اعلی اعلی سطحی کمیٹی بنائے جو پرائیویٹ ایجو کیشن نیٹ ورک کے اکابرین سے مذاکرات کرئے، نا عاقبت اندیش حکمران  نئی نسل کے مستقبل سے کھیل رہی ہے ریلی سے پین کے چیر مین سمیع الدین بنگش، صدر عامر مدثر آفریدی، نائب صدر عقیل شاہ اورکزئی، سابق صدر بار ایسوسی ایشن حسن خان ایڈوکیٹ، سئینر صحافی طارق محمود مغل،اور دیگر کا خطاب۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ ایجو کیشن بورڈ کے پشاور بورڈ میں ضم کرنے کے حکومتی اقدام کے خلاف ضلع ہنگو میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے تاریخ ساز احتجاجی ریلی نکالی۔۔جس میں ہزاروں طلبا، سول سوسائٹی کے نمائیندگان، صحافیوں، والدین اور اساتذہ سمیت تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ریلی کے شرکا اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے پولیس کی سیکورٹی میں ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس سے ہنگو پریس کلب پہنچے۔جہاں ریلی احتجاجی جلسے میں تبدیل ہو گئی۔طلبا کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پین تنظیم کے صدر عامر مدثر آفریدی، سمیع الدین بنگش، عقیل شاہ اور کزئی، طاہر زمان، بار ایسو سی ایشن ضلع ہنگو کے سابق صدر حسن خان ایڈوکیٹ، سئینر صحافی طارق محمود مغل، مولانا محمد یوسف، شمیم اورکزئی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کوہاٹ بورڈ سمیت صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے خاتمے اور انہیں پشاور بورڈ میں ضم کرنے کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مخالفت اور مذمت کی۔مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت کی تعلیمی پالیسی مکمل طور پر ناکام ہے اور نئی نسل کی مشکلات میں اضافہ کیا جا ریا ہے۔مقررین نے کہا کہ یہ علامتی احتجاج ہے اور ایسے ہی طلبا کے احتجاج صوبے کے تمام اضلاع میں ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مذاکرات کرئے اور مسلے کا حل نکالے۔ہم طلبا کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پرائیویٹ ایجو کیشن نیٹ ورک کے عہدیداروں اور مقررین نے اراکین اسمبلی سمیت عوامی نمائیندوں کی اس ظالمانہ اقدام پر خاموشی کی بھی مذمت کی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے