تورغر (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان کا ضلع تورغر کو ترقی و خوشحالی سے روشناس کروانے کے لئے بلند و بالا پر فضا اور دوردراز علاقے مچئی سر تحصیل حسن زئی میں کھلی کچہری کا انعقاد ڈپٹی کمشنر تورغر کی زیر سرپرستی مچئی سر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کچہری میں آئے ہوئے تمام افسران، مشران اور علاقائی افراد کا شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر تورغر نے تمام شرکاء سے گزارش کی کہ وہ فرداً فرداً اپنا مسئلہ بیان کریں انتظامیہ کی طرف سے بھرپور کوشش ہو گی کہ آپ کے مسائل کو موقع پر ہی حل کیا جائے اور وقت طلب مسائل کے لئے مہلت درکار ہوگی۔ اس کھلی کچہری میں ضلعی محکمہ جات کے افسران و نمائندے موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان نے فرداً فرداً ہر شخص کے مسائل کو سنا اور انہیں موقع پر ہی حل کرنے کی کوشش کی تاہم ہم وہ مسائل جو زیادہ غور طلب اور وقت طلب تھے ان کو متعلقہ محکمہ کو سونپا گیا اور انہیں ہدایت کی گئی کہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر تورغر نے شرکاء کو یقین دلایا کہ ان کے لیے وہ ہر وقت حاضر ہیں اور ان کے تمام تر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا وہ اپنا فرض سمجھتے ہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے اس علاقے میں اینیمل ڈسپنسری قائم کرنے کا بھی اعلان کیا اور بتایا کہ ڈپٹی کمشنر تورغر کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے علاقے کے وسیع تر مفاد میں یہ اقدام ممکن پایا۔ اس اقدام پر  ڈپٹی کمشنر تورغر کو علاقے کے لوگوں نے خراج تحسین پیش کیا اور شکریہ ادا کیا کیا اور توقع ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی ایسے اقدامات اختیار کریں گے اور ان کے لئے تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے