ہری پور (مانند نیوز ڈیسک) آئی جی جیل خانہ جات خیبرپختونخواسادات حسن نے سپیشل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ اکبر علی خان کے ہمراہ سنٹرل جیل ہری پور کا دورہ کیا۔جس کے دوران انہوں نے آبزرویشن ہوم اینڈ جووینائل ری ہیبلیٹیشن سنٹر کی تعمیر کے لیے موزوں جگہ کی نشاندہی کی اورنوعمرقیدیوں سے ملاقات کرکے اُن کے مسائل دریافت کیے۔اس موقع پرسپریٹینڈنٹ سنٹرل جیل ہری پورعمیرخان نے آئی جی جیل خانہ جات اورسپیشل ہوم سیکرٹری کوجیل میں قیدیوں کوفراہم سہولیات اورمجوزہ پلان کے حوالے سے بریفننگ دی۔بعدازاں آئی جی جیل خانہ جات سادات حسن نے واچ اینڈ وارڈ کے عملے کی رہائش کے لیے نئی تعمیر شدہ عمارت اور جیل سٹاف ٹریننگ اکیڈمی (PSTA) ہری پور کا بھی دورہ کیا جہاں کمانڈنٹ فوزیہ تاج نے ان کا استقبال کیا اور نئے بھرتی ہونے والے وارڈرز کی جاری تربیت کے بارے میں بریفنگ دی۔ اُنھوں نے عمارت میں موجود خامیوں کے ساتھ ساتھ دیگر چیلنجز اور اکیڈمی کے مستقبل کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ سپیشل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ناپید سہولیات کے ساتھ PSTA کی تکمیل کے لیے ایک جامع کیس جمع کرانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں تاکہ اکیڈمی بھرپور طریقے سے چل سکے اور جیل سروس کے تمام کیڈر کے عملے کے لیے ٹریننگ کا انتظام کر سکے۔