کوہاٹ (مانند نیوز) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بلی ٹنگ میں سابق پرنسپل محمد نواز آفریدی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ محمد شیراز تھے سیلاب زدگان کے لئے 55730 روپے کی خطیر رقم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ کے حوالے کر دی گئی تقریب میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ قیصر خان وزیر چیئرمین بلی ٹنگ ون ہاشم اعوان چئیرمین بلی ٹنگ ٹو عصمت اللہ خان پرنسپل عبدالخالق سابق پرنسپل حسام الحق ہیڈ ماسٹر سید غفور شاہ اے ایس ڈی او حاجی محمد وحید اے ڈی ای او عبدالقیوم و طارق محمود سپرنٹینڈنٹ دل خوباض اور ڈاکٹر غفور الرحمان اور علی محمد ابوالکلام اور دیگر نے شرکت کی میزبانی کے فرائض پرنسپل لائیس خان اور سکول سٹاف نے سرانجام دیے سٹیج سیکرٹری کے فرائض خالد محمود نے ادا کئے بچوں نے تلاوت نعت اور قومی ترانہ پیش کیا مقررین نے سابق پرنسپل محمد نواز آفریدی کی خدمات پر روشنی ڈالی اور خراج تحسین پیش کیا جبکہ تھوڑے عرصے میں شاندار کارکردگی پر پرنسپل لائیس خان کی خدمات کو سراہا اس موقع پر پرنسپل لائیس خان نے سیلاب زدگان کے لیے سکول ہذا کے سٹاف اور طلبہ کی جانب سے جمع کی جانے والی خطیر رقم بھی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ کے حوالے کی.