ملاکنڈ ( مانند نیوز ) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز محمد عارف خان یوسفزئی نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ انہوں نے ضلع ملاکنڈ کو ہرقسم کے منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کامکمل عزم کررکھا ہے اور اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں لیویز پوسٹ کمانڈروں اور جوانوں کو الرٹ کردیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں منشیات کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرکے ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور ضلع کو ہر قسم کے ڈرگز کے ناسور سے پاک صاف کرکے امن وامان کا گہوارہ بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر لیویز لائن ملاکنڈ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاجبکہ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زمین خان بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر درگئی محب اللہ خان کی سربراہی میں پوسٹ کمانڈر تھانہ سخاکوٹ نے لیویز جوانوں کے ہمراہ چھاپہ ما رکر بدنام زمانہ منشیات،آئس اورہیروئن فروش عاطف ولد ضمیر سکنہ مر شاہ خیل سخاکوٹ کو گرفتا ر کرکے ان کے قبضے سے 1017 گرام ہیروئن قبضے میں لے لیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا گیا۔اسی طرح ضلع بھر میں ڈرگز مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن زور و شور سے جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منشیات معاشرتی ناسور ہے جو خاندانوں کے ساتھ ساتھ معاشرے کو بھی تباہ کردیتا ہے اس لیے والدین اور پورے معاشرے کے ہر فرد کا فرض بنتا ہے کہ اس سلسلے میں منشیات نوشی یا فروشی نظر آئے تو فوری طور پر متعلقہ لیویز تھانوں کو اطلاع دی جائے تاکہ اس کی بروقت بیخ کنی کرکے نسل نو کو محفوظ بنا یا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ملاکنڈ کے غیور عوام پر بھی زور دیا کہ وہ ضلع بھر میں منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر اور ان کے اڈوں کے بارے میں انتظامیہ کو نشاندہی کرے تاکہ وہاں پر ملوث مافیا کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نوجوانوں کو منشیات سے محفوظ رکھنا ہمارا مشن ہے اس لیے ہم اپنی نئی نسل کو اس عفریت سے بچانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے