سوات (مانند نیوز) سوات تحصیل کونسل کبل کا اجلاس،اجلاس کا باقاعدہ آغاز قاری جاوید علی کے تلاوت کلام پاک سے ہوا،لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت کونسل کیلئے پریزائیڈنگ آفیسر کے انتخاب پر بحث ہوئی،اجلاس میں کونسل کے ممبران نے تعارف کرایا،کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل چیئرمین سعید خان نے کہا کہ کونسل میں آنے پر تمام منتخب چیئرمیں وں کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحصیل کبل کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام مسائل حل کرنے میں بھرپور کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ پہلی ترجیح یہ ہے کہ خطیر فنڈ لاکر علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے انہوں نے مذید کہا کہ کونسل میں بھائی چارے کی فضاء قائم کریں گے وعدہ کرتے ہیں کہ کونسل میں ترقیاتی فنڈ مساوی دیں گے کسی کو ناراضگی کا موقع نہیں دے گے آپ سے بھی امید کرتے ہیں کہ کونسل کو صحیح انداز سے چلائیں ایوان میں سب برابر ہے کسی کو کسی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں نعرہ بازیوں سے کھچ حاصل نہیں ہوگا جذبات کے بجائے ہوش سے کام لیں کونسل کا آج ہونے والا اجلاس عوام کیلئے ایک مثبت پیغام ہے کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں حل ہوں گے میرے لئے کونسل کے تمام ممبران قابل احترام ہے موجودہ صورتحال پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ کوزہ بانڈئی واقعے کی کونسل شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے مذید کہا کہ سوات کے تباہی اور بربادی سے مذید کھیلنا بند ہونا چاہئے یہاں کے عوام ایک تاریخ رکھتے ہیں مہمان نواز بھی ہے یہاں کے عوام کا قصور کیا ہے؟وہ قوتیں جو سوات کے بربادی کا سوچ رہیہیں وہ غلطی پر ہے اس موقع پر کونسل کے ممبران نے تمام شہداء کیلئے اجتماعی دعا کی،اس موقع پر ممبران سے کہا گیا کہ وہ اپنا ترقیاتی فنڈ صحیح انداز میں استعمال کرینگے،اجلاس میں سیکرٹری تحصیل کونسل افضل خان نے بھی خطاب کیا اور آنے تمام ممبران کو مبارک باد پیش کی انہوں نے کہا کہ کبل کے ترقی میں ٹی ایم اے کبل تمام ممبران کے شانہ بشانہ ہوں گے اور علاقے کے بہترین میں ٹی ایم اے سٹاف سمیت بھرپور کردار ادا کریں گے،اس موقع پر پریزائیڈنگ آفیسر(سپیکر) کے انتخاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے جانب سے حیات خان قلاگے نے کاغذات نامزدگی جمع کرائی تاہم ممبران شوکت علی اور رحمت علی نے کہا کہ سپیکر کے انتخاب کیلئے اپوزیشں جماعتوں کو وقت دیا جائے کہ وہ اپنے لئے امیدوار کو سامنے لائیں تاہم چیئرمین سعید خان کہا کہ کونسل میں میجارٹی تحریک انصاف کو حاصل ہے تاہم اپوزیشن جماعتوں کو 30 منٹ کا وقت دیا گیا کہ وہ اپنے لئے امیدوار سامنے لائیں جس پر اپوزیشن کے جماعتوں نے کونسل سے باہر صلاح مشورے شروع کئے،اجلاس کا دوبارہ آغاز ہوا تو اپوزیشن کے جانب سے شوکت خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سعید خان کے تقریر سے ہم مطمئن ہے اپوزیشن جماعتیں بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہیں سپیکر کا امیدوار سامنے نہیں لارہے اس موقع پر سپیکرشپ کیلئے حیات خان ویلج کونسل قلاگے بلامقابلہ کونسل کا پریزائیڈنگ آفیسر نامزد ہوگئے اور اپنے کرسی کا چارج سنھبال لیا کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر حیات خان نے کہا کہ میرے پاس وہ الفاظ نہیں جس پر آپ سب کا شکریہ ادا کرے انہوں نے مذید کہا کہ کونسل کو بھائی چارے کی طرح چلائیں گے آپ سب کے مسائل حل کرکے دم لینگے ترقی کیلئے سب مل کر کوشش کرینگے اس موقع پر قائمہ کمیٹیوں پر بھی بحث ہوئی جو آئندہ اجلاس پر چھوڑ دیا گیا،اس موقع پر انجینئر اکرام خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اجلاس سرکاری اداروں کی شرکت یقینی بنائیں تاکہ عوامی مسائل حل ہوں انہوں نے کہا کہ سوات میں آمن کیلیے مراد سعید کی کوششوں کو سراہتے ہیں سوات کے آمن کیلئے سڑکوں پر نکلنا پڑا تو انکار نہیں ہوگا انہوں نے مذید کہا کہ ریت بجری کیلئے ڈائنا گاڑیوں کے مسائل پر غور کیا جائیں تاکہ معاملہ احتجاج تک نہ پہنچ سکے،محمد طارق خان نے کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کونسل اجلاس میں غیر متعلقہ افراد کی داخلے پر پابندی لازمی ہے اس موقع پر بم دھماکے میں شہید ہونے والے شہداء کیلئے 20 سیکنڈ کی خاموشی اختیار کرلی گئی اجلاس میں کونسل کے ممبران ابراہیم شاہ،قاری فضل سبحان،ذولفقار،محمد اقبال،فاتح اللہ خان،رحمت علی،حاجی شیر بہادر،شوکت علی،ریاض احمد،شاہ سید،حیات خان،راجہ علی نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل پر تفصیلی بحث کی ممبران کے مسائل پر تفصیلی بحث کرتے ہوئے چیئرمین سعید خان نے کہا کہ ریت اور بجری کے حوالے درپیش مشکلات کا مثبت حل تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں کسی صورت غافل نہیں انہوں کہا کہ آئندہ اجلاس میں محکموں کے افسران بلائیں گے تاکہ عوامی شکایت اور درپیش مسائل پر بروقت جواب دے سکیں امن وامان ہر صورت برقرار رکھنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ علاقے میں آٹے کی تقسیم کیلئے طریقہ کار طے کرینگے منتخب چیئرمینوں کے ذریعے تقسیم ہوگا انہوں نے مذید کہا کہ صفائی کے حوالے تمام یونین کونسلوں میں صفائی عملہ بحال کرے گے انہوں نے خواجہ سراؤں کی علاقے میں داخل ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا چیئرمین سعید خان نے مذید کہا کہ سیلاب سے تباہ ہونے والی فصلوں اور کسانوں کے مشکلات آسان کریں گے بجلی بلوں میں ٹیکس خاتمے کیلئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا اور کہا کہ سیلاب سے سوات متاثرہ ہوچکا ہے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے انہوں نے کونسل کے حوالے سے کہا کہ تمام ممبران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے انہوں نے مذید کہا کہ آئندہ اجلاس جلد بلائیں گے تاکہ ممبران عوامی مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں،