ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طا رو سلام مروت نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں کے لوگوں کے مسائل کا حل انکے گھر کی دہلیز پریقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔مستقبل میں بھی دور افتادہ علاقوں کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔شہر کے علاؤہ دیہی علاقے کے لوگوں کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ طارق سلام مروت کی زیر صدارت تحصیل لورہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی اور مسائل پیش کیے گئے۔ کھلی کچہری میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال اور دیگر تما م ضلعی محکمہ جات کے افسران بھی موجود رتھے۔کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ محکمو ں کے افسرا ن نے موقع پر جوا با ت دئے۔۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام لوگوں کی شکایات سنیں اور متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو ہدایات جاری کیں۔ اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ کے اقدام کو سراہا اور مستقبل میں بھی مزید کھلی کچہریوں کے انعقاد پر زور دیا۔ اس کے علاؤہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے گورنمنٹ ہائی سکول لورہ کا دودہ کیا اورطالب علموں سے ملاقات کی۔ انہوں نے سیٹلمنٹ آفس اور ٹی ایم۔اے آفس کا دودہ بھی کیا، ریکارڈ کا معائنہ کیا اور شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔حکومت کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ دور افتادہ علاقے کے لوگوں کے مسائل کو ترجیعی بنیادوں پرحل کیاجائے۔