تخت بھائی(نمائندہ مانند) تخت بھائی میں دن دھاڑے بھرے بازار مین مردان ملاکنڈ روڈ پر دو مسلح موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں نے سیمنٹ کے ڈیلرز سے اسلحے کی نوک پر 12 لاکھ 90 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجر گڑھی سے تعلق رکھنے والا سیمنٹ ڈیلران ماجد خان ولد نور زاد میراور اس کا ساتھی بختیار خان تخت بھائی بازار میں دوکانداروں سے اوگرائی کرنے کے بعد واپس جارہے تھے۔ کہ اشفاق پلازہ کے قریب دو نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں نے اچانک راستہ روک کر پستول کی نوک پر تھیلی چھین کر ان سے 12 لاکھ 90 ہزار روپے لے اڑے۔ تخت بھائی پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم ڈکیت کی تلاش شروع کردی۔