ہریپور (مانند نیوز) اغواء برائے تاوان، قتل اور دہشتگردی جیسے سنگین جرائم میں ملوث مجرم اشتہاری جس کے سر کی قیمت گورنمنٹ آف پاکستان نے دس لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی کو ہری پور پولیس QRF ٹیم نے گرفتار کر لیا۔ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل ہیڈکوارٹر فدا خان کی نگرانی میں قاضی نعیم انچارج QRF ٹیم نے ہمراہ QRF ٹیم تھانہ سٹی کے جدید سائنسی و تکنیکی زرائع سے معلومات حاصل کر کے مقدمہ علت 534جرم 302/365-A/109/120-B/201/202/7ATA میں ملوث مجرم اشتہاری ارشد محمود ولد علی اصغر سکنہ بجیدہ مکھن کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی ہری پور کے حوالے کیا جس کے سر کی قیمت گورنمنٹ آف پاکستان نے دس لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ گرفتار مجرم سے مزید تفتیش جاری ہے۔