سوات ( مانند نیوز ) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے مین بازار میں نامعلوم موٹرسائیکل واروں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، راہ گیرخاتون گولی لگنے سے جاں بحق ،لاش سیدو شریف ہسپتال منتقل ،پولیس اسٹیشن مینگورہ کے مطابق مینگورہ مین بازار میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ایک دوسرے پر فائرنگ کررہے تھے کہ اس اثنا راہ گیر خاتون اپنی بچوں کے ہمراہ گھر جارہی تھی کہ گولی کا نشانہ بنے، پولیس نے قتل ہونے والی خاتون کی لاش سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔