پشاور( مانند نیوز ) وکیل مارکیٹ مال منڈی مردان کے سالانہ انتخابات مکمل، حاجی خان بھادر صدر جبکہ طارق انور قادی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے، الیکشن کمیٹی کے چئیر مین ہدایت اللہ کے مطابق وکیل مارکیٹ مال منڈی مردان کے سالانہ انتخابات کیلئے مقررہ تاریخ تک صدارات کیلئے صرف حاجی خان بھادر اور جنرل سیکرٹری شپ کیلئے طارق انور قادی نے کا غذات نامزدگی جمع کرائے لہذا کمیٹی نے متفقہ طور حاجی خان بھادر صدر جبکہ طارق انور قادی جنرل سیکرٹری کو بلا مقابلہ منتخب کرلیا،نومنتخب صدر حاجی خان بھادر اور جنرل سیکرٹری طارق انور قادی نے تما م تاجروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا وہ تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے بھر پور آواز بلند کریں گے اور تاجروں کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔