سوات (مانند نیوز) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس)عبدالطیف کی سربراہی میں ضلعی ایجوکیشن سٹیئرنگ کمیٹی کا ایک اعلیٰ سطح اجلاس ڈپٹی کمشنر کانفرس روم سیدوشریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ایجوکیشن ریاض علی خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ اور زنانہ اور دیگر آفسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم کی گزشتہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے محکمہ تعلیم ضلع سوات کی مجموعی کارکردگی،اساتذہ اور طلباء و طالبات کی حاضری اور دیگر امورکے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس)عبدالطیف نے ضلعی محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کی خدمات اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ معیاری تعلیم فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتا ہے۔