لوئردیر (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر لوئر دیر کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی نے کہا ہے کہ لوئردیر میں سیلاب سے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے پی سی ون کی تیاری مکمل ہوچکی ہے،ضلع میں 2مکمل اور 6جزوی طور تباہ شدہ رابطہ پلوں سمیت 30سے زائد سڑکوں کی بحالی کیلئے اقدامات شروع کردئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں کو حالیہ سیلاب میں تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بحالی کے کام میں پلاننگ اور ڈوپلمنٹ میں ککاغذی رکاوٹیں تاخیر کاسبب بن رہے ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ نے پی سی ون اور پلاننگ کا عمل مکمل کرلیا ہے انہوں نے کہا کہ لوئر دیر میں سیلاب سے 8رابطہ پل بہہ گئے ہیں جس میں دو مکمل طور تباہ ہوئی جبکہ 6رابطہ پلوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے اسی طرح ضلع کے 30سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے انہوں نے کہا سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کیساتھ اجلاس میں بحالی کے عمل جلد منظوری ہوجائیگی جس کی بعد مستقل بحالی پر کام شروع کیا جائیگا ڈپٹی کمشنر لوئر دیر کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی نے مذید کہا کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں عارضی طور تمام سڑکوں کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا ہے تاہم خال میں جاپان پل اور سچہ میرہ پل استعمال کی قابل نہیں اسلئے ان کی اسرنو تعمیر کیلئے کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ خال میں سچہ میرہ رابطہ پل کے عارضی بحالی پر اج سے کام شروع کیا جائیگا جس کو پیدل جانے والوں کیلئے کھول دیا جائیگا جبکہ جاپان پل پر پیدل جانے والوں کیلئے راستہ موجود نہیں اسلئے ان کی دوبارہ تعمیر تک بند رہے گا انہوں نے کہا جاپان پل کیلئے تقریبا 50ملین روپے کی منظوری لی جائیگی جو اسرنو تعمیر ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے