بریکوٹ(مانند نیوز ڈیسک)بریکوٹ بازار میں عوامی شکایات پر بریکوٹ انتظامیہ اور حلا ل فوڈ نے ہوٹلز،کباب فروش اور دودھ فروشوں کے خلاف مختلف کاروائیا ں کی۔ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والے اور حفظان صحت کے اصولوں پر عمل درآمدنہ کرنے والوں کے خلاف بڑی کاروائی کرکے تین افراد کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردئیے۔انسانیت کے دشمن کے خلاف اسی طرح کی کاروائیاں جاری رہیں گے اور ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور قانون کے مطابق انہیں سخت سے سخت سزادی جائے گی۔بدھ کے روز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ ریاض علی محسود،حلال فوڈ کے اے ڈی مرادعلی بھاری نفری کے ہمراہ صبح سویرے سوات کے مین گیٹ وے لنڈاکے چیک پوسٹ پر چار دودھ ٹینکروں کے دودھ لیبارٹری کے ذریعے چیک کئے گئے جوکہ ہر قسم کے ملاوٹ سے پاک پا گئے جبکہ بریکوٹ بازارکو مقامی طور پر سپلائی کرنے والا دودھ مضر صحت نکلا جس پر انہوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دودھ فروشوں کو گرفتار کرلیا اسی طرح تکے فروش،ائس کریم دکانوں کے علاوہ کباب کے دکانوں پر بھی چھاپے مارے جن میں بعض کباب فروشوں کا حفظان صحت کے اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر گندگی میں ملوث پائے گئے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ نے صحافیوں سے کہاکہ انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں بریکوٹ کے عوام کو اشیائے خوردنوش اور دیگر خوراک کا سامان ملاوٹ سے پاک اور مقررہ قیمت پر فراہم کرنا اولین فرائض میں ہے۔جہاں کہیں بھی کسی کو بھی دودھ فروش،ہوٹلز،بیکری کے علاوہ دیگر کوئی دکاندار زیادہ قیمت یا ملاوٹ میں ملوث پائے فوری طور پر انتظامیہ سے رابطہ کریں۔ان کی شکایات پر فوری عمل درآمد کیا جائے گا۔