بریکوٹ(مانند نیوزڈیسک) تحصیل بریکوٹ میں آٹے کی بحران نے شدت اختیار کرلی۔کسی بھی وقت ناخوشگوار واقع ہونے کا خدشہ،صوبائی حکومت نے سرکاری سستا آٹے کے کوٹے میں بروقت اضافہ نہیں کیا تو صورت حال گمبھیر ہوسکتی ہے۔پنچاب آٹے کی قیمت 22سو روپے 20کلو فی بوری تک پہنچ گیا۔ایک ویلیج کونسل کے لئے ایک ٹرک ایک انار سو بیمار والا قصہ بن گیا۔صوبائی حکومت سے عوام نے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ فوری طور پر آؓبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے سستا آٹا دکانداروں کے ذریعے فراہم کریں تاکہ آٹا جو کہ ایک شہری کا بنیادی حق ہے عزت سے خرید سکے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ کے دیگر علاقوں کی طرح تحصیل بریکوٹ میں بھی سرکاری سستا آٹے کی بوری عام آدمی کے دسترس سے باہر ہوتا جارہاہے۔ٹرک کے ذریعے آٹے کی تقسیم نے انسان کی عزت نفس سے کھیلنے کے متراد ف ہے۔سفید پوش اور عام آدمی کے لئے سرکاری آٹا خریدنا مشکل سے مشکل تر ہوتا.