ہری پور (مانند نیوز‌ڈیسک )چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے حوالے سے ڈی پی او آفس ہری پور میں میٹنگ کا انعقاد-ڈی پی او ہری پور کی زیر نگرانی بچوں پر جنسی تشدد کے حوالے سے ڈی پی او آفس ہری پور میں میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ضلع ہری پور کے تمام تھانہ جات کے محرر صاحبان اور خصوصی طور پر چائلڈ پروٹیکشن آفیسر میڈم فرزانہ صاحبہ نے شرکت کی-ڈی پی او ہری پور نے چائلڈ پروٹیکشن آفیسر کو بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کے واقعات کے روک تھام کیلئے تعاون اور آگاہی مہم کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں خوش آمدید کہا-چائلڈ پروٹیکشن آفیسر نے میٹنگ میں چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کا تعارف کروایااور اس کے حوالے سے تفصیلی بریف کیا۔ بچوں کے ساتھ ہونےوالی ذیادتیوں کا ازالہ اور کنٹرول کیلئےپولیس کے ساتھ مکمل ہم آہنگی اور تعاون کا یقین دلایا۔ڈی پی او ہری پور نے میٹنگ میں کہا کہ معاشرے میں بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے سکولز، کالجز اور یونیورسٹی کے لیول پر آگاہی مہم کا انعقاد ناگزیر ہے۔
معاشرے میں اس قسم کے واقعات اور جرائم کو روکنے کیلئے علماء، عوامی نمائندوں اور میڈیا ممبران کا کردار انتہائی اہم ہے جنکے تعاون اور مثبت آگاہی سے اس قسم کے واقعات کا تدارک کیا جا سکتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے