وانا (مانند نیوز ڈیسک) جنوبی وزیرستان کے تین فلور ملز کے سامنے آل کونسلرز ایسوسی ایشن کے صدر صاحب خان وزیر کی سربراہی میں احتجاجی دھرنا دیا گیا ہے،اور فلور ملز کو مطالبات ماننے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ احتجاجی مظاہرے میں سیاسی جماعتوں کے قائدین ، سب ڈیویژن کے چیئرمینز ، یوتھ کونسلرز اور کسان کونسلر نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر صاحب خان وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ جمعے کے دن ایک میٹنگ منعقد ہوا تھا جسمیں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس مہنگائی میں غریب لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اس حوالے سے آج وانا کے مختلف فلور ملز کے سامنے دھرنا دیا گیا، انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان سب ڈیویژن وانا کے اٹا کوٹے کا نشان دہی کرے، کہ سب ڈیویژن وانا کا آٹے کا کتنا کوٹہ ہے، ضلعی انتظامیہ سے ہم نے بار بار درخواست کی، لیکن بدقسمتی سے ضلعی انتظامیہ اس کو سننے کیلئے تیار نہیں ، وہ اپنے مقصد حاصل کرنے کیلئے کئی حربے استعمال کرچکے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قوم اور علاقے کی کوئی فکر نہیں، انہوں نے کہا کہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ابادی یعنی افراد کے حساب سے آٹا تقسیم ہونا چاہیے، پہلے تین چار سالوں سے دو فلور ملز سب ڈیویژن وانا کیلئے استعمال ہو رہے تھے ہم پھر بھی وہی ڈیمانڈ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلور ملز کے مالکان نے ہمیں دھوکے میں رکھا ہوا ہے کہ سب ڈیویژن وانا کا 1300 آٹے کا کوٹہ ہے، یہ غریب عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں، ہمیں پتہ ہے ،کہ سب ڈیویژن وانا کا 1830 بیگ آٹے کا کوٹہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلور ملز کے مالکان بار بار کہہ رہے ہیں کہ ہمیں فلورملز گیٹ پر 700 تھیلے دئے جا رہے ہیں یہ سب جھوٹ ہے اور اپنی غلطی اور کرپشن کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں ، اس کے علاوہ محسود ہمارے بھائی ہیں ان کو اپنے حق اور سب ڈیویژن وانا کو آٹا کے کوٹہ کے اپنے حقوق دئےجائے۔ صدر صاحب خان وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورا نہیں ہوتے ،تب تک اختجاجی دھرنا جاری رہےگا۔