پشاور( مانند نیوز)چیف سیکریٹری خیبر پختونخواکے جاری احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر جنید خالد کی غیر قانونی آئل ایجنسیز اور پٹرول ڈھابہ سٹیشنز کے خلاف کاروائی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر جنید خالد نے مختلف علاقوں میں پمپوں پر متعلقہ آئل مارکیٹینگ کمپنیوں سے بغیر لائسنس کے حصول کے پٹرول و ڈیزل کی فروخت کے حوالے سے چیکینگ کی۔متعلقہ آئل مارکیٹینگ کمپنیوں سے بغیر لائسنس کے حصول کے پٹرول و ڈیزل کی فروخت کرنے پر 15 پٹرول پمپوں /آئل ایجنسیز / ڈھابہ سٹیشنز کو سیل کر دیا جبکہ 20 پمپوں کو ذائد ریٹ اور کم پیمانوں پر جرمانہ کیا،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر جنید خالدنے اس موقع پر کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور ناپ تول میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جس کیلئے پٹرول پمپس کی چیکنگ کا عمل جاری ہے پٹرول کے زائد نرخ وصول کرنے اور پیمانہ جات میں کمی پر بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں کسی بھی پٹرول پمپ کو پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر اور ناپ تول میں کمی پیشی کر کے عوامی استحصال نہیں کرنے دیا جائے گا عوام کو مقر ر کر دہ سرکاری نرخوں پر پٹرول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جو بھی پٹرول پمپ خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔