بٹ خیلہ(مانند نیوز)خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ شکیل احمد نے کہا ہے کہ حقیقی آذادی قریب ہے صرف چند قدم کی دوری ہے قوم کو بہت جلد خوش خبری ملے گی قوم جان چکی ہے کہ ملک کی خدمت کرنے والے کون ہیں اور قوم کا خون چوسنے والے کون ہیں یہ باتیں صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ شکیل احمد نےضلع مالاکنڈ کےعلاقے الہ ڈھنڈ ڈھیری پینجن میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے ایم این اے جنیداکبر،ویلیج کونسل چشتی بابا چیئرمین شہاب غنی،تحصیل بٹ خیلہ چیئرمین ناصرعلی تحصیل تھانہ بائزئی چیئرمین افضل حسین،ضعلی جنرل سیکرٹری مقبول خان تحصیل صدرجمال حسین اوراکرام خان نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ویلج کونسل پینجن فضل آبادکے چیئرمین رضااللہ اپنی خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر شکیل احمد نے کہاکہ پی ڈی ایم کامنصوبہ ملک کو تباہ کرنے کا تھااسی میں ان کو خاطرخواہ کامیابی ضرور ملی آئے روزتیل، گیس، بجلی اوراشیائے ضروریہ کے نرخوں میں غیرمعمولی اضافہ کیاجارہاہے جس سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے شکیل آحمد نے مزید کہا کہ اب عمران خان کی حقیقی آذادی کی تحریک کی بدولت ملک کو سہارا ملے گا ملکی سیاست سے غیر سیاسی لوگوں کے اثرورسوخ کاخاتمہ ہوگا اس لئے قوم بلا خوف کپتان کے ساتھ دیکر غلامان امریکہ سے نجات پائے صوبائی وزیر شکیل احمد نے یہ بھی کہاکہ حقیقی آذادی ملنے کے بعد پاکستان ترقی کریگا جبکہ ہم آذادخارجہ اور معاشی پالیسیاں بھی بناپائنگے موجودہ ایمپورٹڈ حکومت امریکی خوشنودی کیلئے تمام ترفیصلے کررہی ہے جس سے خیر کی کوئی توقع نہیں اب وقت کاتقاضہ ہے کہ عوام پانچ فیصدقابضین کے خلاف اُٹھ کھڑے ہو صوبائی وزیر نے آلہ ڈھنڈ سے پینجن تک روڈ بنانے کیلئے پچاس لاکھ روپے کااعلان کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے