بٹ خیلہ(مانند نیوز)ضلع ملاکنڈ میں مختلف کیڈرکے385میل اساتذہ کو بھر تی کرلیا گیا ڈی ای او مدراراللہ کتوزئی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا نئے بھر تی ہونے والے اساتذہ میں 362پی ایس ٹی 14سی ٹی اور3ڈی ایم کے علاوہ دو دو ٹی ٹی اے ٹی اور قاری بھی شامل ہیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے میڈیا کو بتایا کہ یہ بھر تی خالصتاوپن میرٹ پر ایٹا ٹیسٹ وانٹرویو کے ذریعے صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم کی مروجہ پالیسی کے مطابق صاف شفاف طریقے سے عمل میں لائی گئی ہے جبکہ معذوروں کیلئے مختص8پوسٹوں پر بھی عنقریب بھرتی ہوجائے گی اس کے علاوہ اقلیتی کوٹے کی19پوسٹوں کیلئے درخواست نہ آنے کی وجہ سے زیادہ ترخالی رہ گئیں ہیں انھوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں حا ئل سب سے بڑی روکاٹ اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ضلع ملاکنڈ کی طر ح پورے صوبے میں ہزاروں اساتذہ کی بھرتی کے جاری عمل سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے انھوں نے نئے اساتذہ کو مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ تعلیم کے فروغ اور نئی نسل کی تربیت میں اپنا کردار انتہائی دلجمعی اور محنت سے ادا کریں گے۔