شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی فیصل زیب کے گھر پر فائرنگ اور دستی بم سے حملہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کا علاقے کو گیرے میں لیکر سرچ اپریشن جاری۔تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جائینٹ سیکرٹری،رکن صوبائی اسمبلی فیصل زیب کے گھر تتوالان میں جمعہ اور ہفتے کے درمیانی شب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی اور دستی بم سے حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔شانگلہ میں یہ اپنے نوعیت کا پہلا واقع ہے کہ کسی رکن اسمبلی کے گھر پر یہ واقع ہوا ہو، فائرنگ کے وقت فیصل زیب گھر پر موجود نہیں تھے، وہ آج کل نجی دورے پر فرانس میں ہے۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔شانگلہ، ممبر صوبائی اسمبلی فیصل زیب کے گھر پر رات گئے فائرنگ کی ہر پہلو پر تحقیقات کی جارہی ہے، پولیس ذرائع۔مختلف سیاسی،سماجی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی کے ایم پی اے فیصل زیب خان کے رہائش گاہ چغرزی ہاوس تیتوالان پر رات بارہ بجے کے بعد نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ایسے واقعات میں ملوث قوتوں کو بے نقاب کرنا ہوگا اس ضمن میں صوبائی حکومت، مرکزی حکومت، چیف آف آرمی سٹاف اور انٹیلجنس اداروں سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں ہمارے علاقے اور ضلع شانگلہ کے آمن وامان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے