شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ میں تحریک انصاف ضلعی کارکنان کا عمران خان سے اظہار یکجہتی،مائنس ون فارمولاکے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ ورکرز سڑکوں پر نکل آئے۔ مائنس ون کا فیصلہ ہر گز منظور نہیں۔ تحریک انصاف کے ہر ورکرعمران خان کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہے۔امت مسلمہ کے لیڈر کے خلاف سازش بے نقاب ہوچکی ہیں آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔مہنگائی اب کہا پر ہیں،ڈالر اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہیں جو ایمپورٹڈ حکومت کی ناکامی اور بیرونی سازش کی واضح ثبوت ہے۔قائد عمران خان کی کال پر اسلام آباد کی طرف جائینگے اور واضح کرتے ہیں کہ تحریک انصاف کے تمام کارکن کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ امریکہ کے سازش پر عالمی لیڈر کے خلاف درج مقدمات قابل افسوس ہے۔پی ٹی آئی ضلعی قائدین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شانگلہ کے صدر مقام ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری میں سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ایمورٹڈ حکومت کیخلاف مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے امپورٹڈ حکومت نامنظور اور مائنس ون نظریہ نامنظور کے نعرے لگائے۔احتجاجی مظاہرین سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف شانگلہ کے ضلعی صدر لیاقت علی یوسف زئی، تحصیل میئر الپوری وقار احمد خان،تحصیل میئر پورن عبدالمولا خان نے کہا کہ ہم عمران خان پی ٹی آئی کے تمام ورکرز عمران خان کے جانثار ہیں تمام ورکرعمران خان اورپارٹی پر کسی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ مقررین نے کہا کہ مائنس ون کے فیصلے کرنے والے ہوش کے ناحن لیں۔ انھوں نے کارکنوں کو حکم دیاکہ وہ تیار رہے۔ تاکہ کسی بھی وقت فیصلے کے خلاف سڑکوں پرنکلیں گے۔ احتجاجی مظاہرے سے تحریک انصاف کے ترجمان پی ٹی آئی شانگلہ قاری اسلام زادہ ودیگر نے بھی خطاب کیا اور موجودہ حکومت کو امپورٹڈ قرار دیتے ہوئے بھرپور جدوجہد برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے