تخت بھائی (نمائندہ مانند) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور صوبائی وزیر عاطف خان نے کہا ہے کہ موجودہ نا اہل اور کرپٹ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پہنچا دیا ہے نیب کے قوانین میں ترامیم کرکے ایمپورٹیڈ حکومت نے 11سو ارب کی چوری کی  پاکستانی عوام کا پیسہ ہڑپ کر لیا مہنگائی پی ٹی ائی کے دور حکومت سے مہنگائی میں 125فیصداضافہ ناقابل برداشت ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے نے عوام کے نیندیں حرام کر دی ہیں اگر پی ٹی ائی کی حکومت دوبارہ بر سراقتدار ایا تو ان بڑے چوروں کو مختلف چوکوں میں پھانسی پر لٹکا دئینگے اور پاکستانی قوم کے خون پسینے کی کمائی ان سے واپس نکال کر دم لیں گے16اکتوبر کو پی ڈی ایم جماعتوں اور ان کے کارندوں کو عبرتناک شکست دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل تخت بھائی میں مہنگائی کے خلاف ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا جلسے سے ایم این اے  علی محمد خان، ایم این اے مجاہد خان صوبائی اسمبلی کے ممبران افتخار علی مشوانی،عبد السلام خان طفیل انجم خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر سابق ضلع ناظم احتشام خان ایڈوکیٹ،  عادل نواز خان اور اسکے علاوہ درجنوں رہنما بھی موجود تھے  اس سے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن، انصاف یوتھ ونگ، انصاف لیبرونگ، انصاف ویلفیئرونگ،انصاف لائرزفورم اوردیگر تنظیموں کے نمائندوں نے پی ٹی ائی کے الیکشن افس سے نکل کر جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچ گئے مقررین نے موجودہ حکومت کو ایمپورٹڈ اور ناکام حکومت قراردیا۔ملک میں ہوشربا مہنگائی، معاشی بدحالی، بے روزگاری،بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافہ پر مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی اُنہوں نے کہا کہ عوام نے ان پارٹیوں کو ستر سال آزمایا ہے اور پاکستان آج جس مقام پر کھڑاہے یہ سب ان پارٹیوں کا کرادھراہے۔اس کے باوجود ان ناکام سیاسی اور موروثی پارٹیوں کو ایک بارپھر پاکستان کے غریب عوام پر مسلط کردیااُنہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیاست میں حصہ لے کر پاکستان کے عوام کو شعوراور ذہنی بیداری دی اور پہلی بار ان چوروں اور لٹیروں اور اُن کے پس پردہ قوتوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا۔اُنہوں نے کہا کہ عمران خان نہ صرف اب پاکستانی عوام کے دلوں کی دھڑکن بن گئے ہیں بلکہ بیرونی دنیا میں بھی وہ ایک قدآور سیاست دان اور لیڈر کے طور پر مانے جاتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ موجودہ ایمپورٹڈ اور مسلط کردہ حکومت کے خلاف چیئرمین عمران خان آخری راونڈ کھیل رہے ہیں اور پاکستان کے غیورعوام اُن کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جب بھی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آبادکی طرف لانگ مارچ کی کال دی تو پی ٹی آئی کارکن اور عوام سر پر کفن باندھ کر نکل پڑیں گے اور اس سیلاب کو پھر کوئی بھی قوت روک نہیں سکے گا۔اُنہوں نے احتجاجی ریلی میں بڑی تعداد میں کارکنوں اور برادر تنظیموں کے ارکان کی شرکت پر تمام تنظیموں کے رہنماوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی گئی-

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے