جمرود (مانند نیوز) جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ظفر علی خان،ڈاکٹر ایوب افریدی،ڈاکٹر عثمان افریدی،سید افضل شینواری،ریاض آفریدی،اظہر الدین افریدی نے کہا کہ ضلع خیبر میں ٹائیفائڈ سے بچاؤ بارہ روزہ مہم تین اکتوبر سے شروع ہوں گی جو پندرہ اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں محکمہ صحت کے اہلکار گھر گھر جاکر ٹیکاجات لگائے جائے گے جو نو ماہ سے پندرہ سال کے عمر کے بچوں کو ٹیکے لگائے جائے گے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مہم میں ضلع خیبر کے گنجان آباد علاقوں میں مہم کی جائے گی جبکہ باقی ماندہ علاقوں میں مہم دوسرے مرحلے میں کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ ٹائیفائیڈ کے خلاف مہم سکولوں اور مدرسوں میں بھی کیا جائے گا اور طلباء کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کے مہم میں محکمہ صحت نے 55 ہزار بچوں کو ٹیکاجات لگانے کا ہدف مقرر کردیا ہے جس کو ہر حال میں مکمل کردیا جائے گا جن کے لیے ٹیمیں تشکیل دیئے گئے ہیں جو گھر گھر جاکر مفت ٹیکاجات لگائے جائے گے۔انہوں نے کہا کہ ویکسین میں ٹائیفائڈ کے خلاف قوت مدافعت موجود ہیں جو اس بیکٹیریا کو ختم کرلیتے ہیں اور ٹائیفائیڈ سے بچوں کو محفوظ بناتے ہیں۔انہوں نے علاقائی مشران،کشران اور صحافیوں سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔