سوات (مانند نیوز) سوات تعلیمی بورڈ کے انٹر نتائج کا اعلان، لڑکیوں نے میدان مارلیاالمدینہ کالج کی پہلی پوزیشن، ڈگری کالج کی دوسری جبکہ سوات چلڈرن اکیڈمی تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب سوات تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔نتائج کے مطابق المدینہ کالج امانکوٹ کی طالبہ خومارو خالق نے 1064 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ کے طالب علم امین فہیم نے 1057 نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ المدینہ کالج امانکوٹ کی طالبہ مسکان یعقوب نے 1054 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔سوات تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں المدینہ کالج امانکوٹ کی خومارو خالق نے 1064 نمبروں کے ساتھ پہلی،ڈگری کالج مینگورہ کے امین فہیم نے 1057 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ المدینہ کالج امانکوٹ کی مسکان یعقوب نے 1054 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ پری انجنئیرنگ گروپ میں  المدینہ کالج امانکوٹ کی طالبہ  لاریب احسان نے1045 نمبروں کے ساتھ پہلی،المدینہ کالج کی سید سلویٰ نے1041نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ سوات چلڈرن اکیڈمی کی بشریٰ امان نے 1009 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔کمپیوٹر سائنس گروپ میں ڈگری کالج کے فضل خالق نے 994 نمبروں کے ساتھ پہلی،ہائیر سیکنڈری سکول نگری بونیر کے طالب علم حسین علی  نے978 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ ڈگری کالج کے کانجو کی طالبہ مومینہ بی بی نے 958 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔آرٹس گروپ میں ڈگری  کالج ڈگر بونیر کے طالب علم فضل صادق نے 956نمبر حاصل کرکے پہلی،جہانزیب کالج سوات کے محمد جنید نے950 نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ ہائیر سیکنڈری سکول بگڑہ بونیر کے طالب علم ظہور عالم نے 940 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔سوات تعلیمی بورڈ کے علامیہ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے فرسٹ ائیر امتحانات میں کل 31 ہزار436 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں جس 22770 کامیاب ہوئے اور نتیجہ 72 فی صد رہا۔ سیکنڈ ائیر کے امتحانات میں مجموعی طور پر 28461 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 25868 کامیاب ہوئے اور نتیجہ 91 فی صد رہا۔انٹرمیڈیٹ امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں ایم پی اے عزیز اللہ گران، چئیر مین سید نبی شاہ اور دیگر نے انعامات تقسیم کئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے