ہری پور (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II ہری پور نے آج مختلف پٹوار خانوں، سکولوں اور ہسپتالوں کی انسپیکشن کی اور حکومت خیبر پختونخواہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں متعلقہ ریکارڈ اور سہولیات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاوہ سرائے گدائی اور پنیاں بازار میں مختلف بیکریوں کی انسپیکشن کی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔ نیز دوران انسپیکشن اینٹوں کے بھٹے کو بین مٹیریل جلانے پر سیل کر دیا گیا۔