بٹگرام (مانند نیوز) ضلعی انتظامیہ بٹگرام کی زیرنگرانی پی ڈی ایم اے کے مجوزہ طریقہ کار کے تحت بارشوں سے متاثرہ گھروں کا سروے جاری ہے۔ڈپٹی کمشنربٹگرام محمد عرفان اللہ محسود کی ہدایت پر آج مورخہ 28 ستمبر 2022 کو اسسٹنٹ کمشنر شکیل اکبر نے تحصیلدار بٹگرام، ایجوکیشن/ہیلتھ مانیٹرنگ اتھارٹی سٹاف،ریونیو سٹاف، مقامی پولیس اور پاک آرمی کے جوانوں کے ہمراہ تحصیل بٹگرام کے مختلف مقامات پر حالیہ بارشوں سے متاثرہ گھروں کا سروے کیا۔صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں نئے لاگو شدہ طریقہ کار کے تحت ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنروں کی زیرنگرانی سروے جاری ہے۔