بٹ خیلہ (مانند نیوز) محکمہ تعلیم ملاکنڈ نے اوپن میرٹ پر174فیمیل ٹیچرز کی تعیناتی کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا جن میں 123پی ایس ٹی کیڈر16ایس ایس ٹی14سی ٹی12پی ای ٹی4ٹی ٹی3قار یہ اور2خواتین ڈرائنگ ماسٹر شامل ہیں قائمقام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مدراراللہ کتوزئی نے اس سلسلے میں میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ ایٹا کے ذریعے صاف شفاف ٹیسٹ وانٹرویو کے تحت ہونے والی بھر تی سے گر لز سکولوں کو اساتذہ کی کمی کا دیرینہ اور اہم مسئلہ حل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گی اور ہماری بچیوں کو بہترین اور سازگار تعلیمی ماحول میسر ہو گا انھوں نے کہا کہ ان خواتین اساتذہ کو ہدایت دی کہ وہ اپنے فرئض ایمانداری سے ادا کریں کیونکہ ہم انتہائی اہم ذمہ داری عائد ہو گئی ہے۔