لوئردیر (مانند نیوز) حلال فوڈ اتھارٹی لوئردیر کے زیراہتمام ریسٹورنٹ اور ہوٹلز میں کام کرنے والے مزدوروں کیلئے ایک روزہ فوڈ سیون بیسک ٹرئینگ کا انعقاد ہوا.اس سلسلے میں صوبائی ڈائریکٹر کے پی فوڈ اتھارٹی کے ہدایات پرحلال فوڈ اتھارٹی لوئردیر کے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر شکیل احمد خان اور فوڈ سیفٹی آفسیر شکیل خان نے مقامی ہوٹل میں ایک روزہ فوڈ سیون بیسک ترئینگ کا انعقاد ہوا جسمیں ہوٹلز،ریسٹورنٹ،فاسٹ فوڈ،کیفی،بیکری میں کام کرنے والے کوک اور مزدوروں نے شرکت کی.اس موقع پر شرکاء کو حفضان صحت کے اوصولوں سے اگائی دی گی.مقررین نے شرکاء کو اگاہ کیا کہ تیار خوراک کتنے ٹیمپریچر میں سٹور کیا جاتا ہے جبکہ خوراک تیار کرنے میں مضرصحت اشیاء کے بابت اگائی بھی دئی گی.اس موقع پر حلال فوڈ اتھارٹی لوئردیر کے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر شکیل احمد خان نے بتایا کہ اس ٹرئینگ کے انعقاد کا بنیادی مقصد مزدوروں کو اگائی فراہم کرنا تھی کیونکہ ریسٹورنٹ اور ہوٹلز میں اکثر بے تعلیم مزدور کام کرتے ہیں.انہوں نے کہا کہ حلال فوڈ اتھارٹی مہینہ میں اسطرح چار اگائی سیشنز کا انعقاد کرتے ہیں جبکہ تعلیمی اداروں کا بھی وزٹ کرکے سکول بچوں اور سٹاف کو مضر صحت اشیاء سے اگائی فراہم کرتے ہیں.انہوں نے کہا کہ حفضان صحت کے اوصولوں پر عمل نہ کرنے والے افراد کیساتھ کسی قسم رعایت نہیں کی جائی گی اور انہیں بھاری جرمانہ کیا جائیگا۔ آخرمیں ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء پر سرٹیفیکٹ تقسیم کے گے۔