پشاور (مانند نیوز ڈیسک) ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے پشاور ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحہ جانے والے مسافر سے ایک کلوسے زائد آئس ہیروئن برآمد کر لی۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ایک کلو35 گرام آئس ہیروئن مسافر وصال احمد نے بیگ میں چھپا رکھی تھی۔اے ایس ایف کے ترجمان نے بتایا کہ اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔اے ایس ایف کے حکام نے ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا۔ترجمان اے ایس ایف نے یہ بھی بتایا ہے کہ اے این ایف نے ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے