اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ا ہلِ خیر کے عطیات کو شفاف انداز میں سیلاب متاثرین تک پہنچائیں گے۔چیئر پرسن پنجاب احساس پروگرام سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی جس میں سیلاب متاثرین کیلئے جمع ہونے والے عطیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ملاقات میں سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی فراہمی کے شفاف اور تیز ترین طریقہ کار پر بھی مفصل بریفنگ دی گئی۔علاوہ ازیں ملاقات میں چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے دنیا بھر سے دل کھول کر عطیہ کرنے والے عطیات کنندگان کا شکریہ کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے بلاشبہ بڑی آبادی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے، اہلِ خیر ہمیشہ کی طرح اب بھی نہایت کھلے دل کے ساتھ مشکلات میں گھِرے اپنے بھائیوں کیلئے آگے بڑھے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ا ہلِ خیر کے عطیات کو نہایت شفاف انداز میں مستحقین تک پہنچائیں گے۔اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز اور سلمان آفتاب بھی موجود تھے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا تھا کہ چیئرمین عمران خان کے ٹیلی تھون سے سیلاب متاثرین کیلئے 13ارب روپے سے زائد امداد اکٹھی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک ساڑھے تین ارب روپے سے زائد موصول ہو چکے ہیں جن میں پنجاب بینک اکاؤنٹ میں ڈیڑھ ارب روپے، بینک آف خیبر میں 98 کروڑ اور پی آئی ٹی بی کے ذریعے 93 کروڑسے زائد موصول ہوئے۔چیئر پرسن پنجاب احساس پروگرام سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ امدادی رقوم کی وصولی کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹل طور پر مرتب کیا جا رہا ہے اور پی ڈی ایم اے کی مدد سے امدادی رقوم مستحقین تک شفاف طریقہ کار کے ذریعے پہنچائی جائیں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے