اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صورتحال دن بدن خراب سے خراب تر ہو رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاکہ اسحاق ڈار کے وزارت کے حلف کے فورا بعد بانڈ مارکیٹ میں پاکستانی بانڈ کریش کر گئے ہیں، یہ صورتحال تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال پاکستان نے 30بلین ڈالر واپس کرنے ہیں، آئی ایم ایف اوردیگر اداروں سے 7سے 10ارب ڈالر کا انتظام ہوگا باقی بانڈ اور مارکیٹ سے لینے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صورتحال دن بدن خراب سے خراب تر ہو رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے