اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ میری ٹائم سیکٹر سے متعلق آگاہی کے فروغ اور بلیو اکانومی سے مکمل فائدہ اٹھانے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ورلڈ میری ٹائم ڈے 202کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اپنے جاری پیغام میں کہا کہ میری ٹائم کا عالمی دن محفوظ جہاز رانی، سمندری تحفظ اور بحری ماحول کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال میری ٹائم کے عالمی دن کا موضوع ماحول دوست جہاز رانی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہے۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی گلوبل وارمنگ میں کمی کیلئے ماحول دوست جہاز رانی کے فروغ اور صاف، کم لاگت اور بہتر کارکردگی والے ایندھن کی پیداواری ٹیکنالوجی کا حصول لازم ہے۔ سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ پاک بحریہ میری ٹائم سیکٹر سے متعلق آگاہی کے فروغ اور بلیو اکانومی سے مکمل فائدہ اٹھانے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہے۔نیول چیف نے کہا کہ آج ہم پاکستان میں بحری شعبے کی پائیدار ترقی اور ماحول دوست اہداف کے حصول میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کاعہد کرتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے