ضلع اپر چترال (مانند نیوز) نفسا نفسی کے اس دور میں خون سفید ہونے سے رشتوں کی تقدس کا بھی حیال نہیں رکھا جاتا۔ضلع اپر چترال میں زمین کے تکڑے کیلئے بھائی نے اپنے بڑے بھائی کا خون کردیا۔ مستوج پولیس کے مطابق ضلع اپر چترال تحصیل مستوج کے  چونچ گاؤں کے رہائشی  سید نظار علی شاہ ولد ولد بلند شاہ کا اپنے بھائی کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔جمعہ کے روز صبح ساڑھے دس بجے دونوں بھائیوں میں زمین کے تنازعے پر ایک بار پھر جگھڑا ہوا۔ اس دوران  سید نظار علی شاہ طیش میں آکر اپنے  بڑے بھائی  سردار علی شاہ ولد بلند شاہ پر فائرنگ کھول کر شدید زحمی کردیا۔زحمی کو دیہی مرکز صحت RHC مستوج لایا گیا جہاں وہ زحموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گیارہ بجے ہسپتال میں جاں بحق ہوا۔پولیس نے ملزم  سید نظار علی شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اور ملزم کی گرفتاری کیلئے بھی  کوششیں شروع کی گئی۔ مقتول کا پوسٹ مارٹم ہونے کے بعد ورثاء کے حوالہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ چترال کے لوگ نہایت امن پسند ہیں اور یہاں جرایم کا شرح نہ ہونے کے برابر ہیں مگر جب سے افغان جنگ کے بعد ہزاروں مہاجر یہاں مقیم ہوئے ان کے بعد یہاں کے لوگ آتشین ہتھیار کلاشنکوف اور دیگر ہتھیاروں سے بھی آشنا ہوئے اور چترال میں بھی آہستہ آہستہ جرایم کا  شرح بڑھنے لگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے