کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی ڈائریکٹر اسد قاسم کی زیرنگرانی فوڈاتھارٹی کوہاٹ کی ٹیم نے ضلع کے مختلف بازاروں میں انسپکشنز کئے۔ایک جنرل سٹور سے بھاری مقدار میں ایکسپائر اشیاء برآمد کرکے جرمانہ عائد کیا گیا۔علاوہ ازیں پاپس انڈسٹری کے ورکرز کو فوڈسیفٹی لیول 1 ٹریننگ بھی دی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر اسد قاسم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ فوڈ سیفٹی ٹریننگ خوراک سے وابستہ تمام افراد کیلئے لازمی قرار دی گئی ہے تاکہ خام مال سے لیکر تیار خوراک تک تمام مراحل فوڈسیفٹی قوانین کے تحت ہوں۔ کاروباری افراد ایسی ٹریننگ حاصل کرنے کیلئے فوڈ اتھارٹی کے ضلعی دفتر کیساتھ رابطہ کریں۔