کوہاٹ (مانند نیوز) پولیس نے متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔شدید مزاحمت کے بعد گرفتار اشتہاری مجرم ضیاء اللہ عرف بجے کے قبضے سے کلاشنکوف اور درجنوں کارتوس برآمدکئے گئے۔انٹیلی جنس بیسڈ چھاپہ مار کارروائی محمد زئی کے علاقے میں عمل میں لائی گئی۔ڈی پی او شفیع اللہ خان گنڈا پورکا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر خود سرنڈر کرلیں بصورت دیگر انکے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔جرائم میں ملوث اشتہاری مجرموں اور معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والے منشیات فروشوں کیلئے کوہاٹ کی سر زمین پرکوئی جگہ نہیں ہے۔علاقائی امن و استحکام کیلئے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع ضروری ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے