کابل (مانند نیوز ڈیسک)افغان دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکا سے 19 افراد جاں بحق جبکہ 27زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے دشت برچی میں واقع تعلیمی ادارے کے قریب خود کش دھماکا ہوا جس میں 19 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوئے ہیں۔ مرکز کے عہدیداروں نے کہا کہ طلبا یونیورسٹی کے پریکٹس امتحان میں بیٹھے تھے،اس علاقے میں رہنے والوں میں سے بہت سے ہزارہ اقلیت سے تعلق رکھتے ہیں، جنہیں ماضی کے حملوں میں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔ طالبان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہری اہداف پر حملہ کرنا دشمن کے غیر انسانی ظلم اور اخلاقی معیار کی کمی کو ثابت کرتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے